طلبہ تعلیم میں دلچسپی اور خود اعتمادی کا جذبہ پیدا کریں :وینکیا نائیڈو

حیدرآباد 27ستمبر (یواین آئی )مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ طلبہ تعلیم میں دلچسپی و خود اعتمادی پیدا کریں ۔ انہوں نے آندھرا کے ضلع گنٹور کے ودلم مُڈی میں وگنان یونیورسٹی کے طلبہ سے خطاب میں کہا کہ ایسا کوئی مقصد نہیں ہے جو حاصل نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ تلگو عوام نے بین الاقوامی سطح پر نمایاں کارکردگی دکھائی ہے ۔قبل ازیں وینکیا نائیڈو نے بارش سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کیا ۔ انہوں نے ضلع گنٹور میں ہوئی شدید بارش کے نقصانات کی تفصیلات حاصل کیں ۔ وجئے واڑہ سے بذریعہ ہیلی کاپٹرانہوں نے اس فضائی سروے کا آغاز کیا ۔ وینکیا نائیڈو نے بارش سے ٹرین کی پٹریوں کو ہوئے نقصانات پر ان کی مرمت کرنے کی بھی ہدایت دی ۔