طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کے تابناک مستقبل کے لیے مفت ورکشاپ

پرسنالیٹی ڈیولپرس ، آئی ٹی ماہرین اور دیگر اہم شخصیتیں مخاطب کریں گی
حیدرآباد ۔ 30 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ انفارمیشن ٹکنالوجی اسوسی ایشن ( ٹی آئی ٹی اے ) نے بہ تعاون تلنگانہ اسٹیٹ پولیس آفیسرس اسوسی ایشن ( ٹی ایس پی او اے ) 2 مئی کو صبح 10 تا 5 بجے شام کے درمیان سائبر پولیس کمشنر آڈیٹوریم گچی باولی میں طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کے لیے ایک روزہ مفت ورکشاپ رکھا گیا ہے ۔ اس ورکشاپ سے طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کو اپنے اچھے کیرئیر کے انتخاب میں بھر پور مدد ملے گی ۔ اس ورکشاپ سے سی وٹھل رکن تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن سی وی آنند کمشنر پولیس سائبر آباد ، دلیپ کوناتھم تلنگانہ اسٹیٹ ڈیجیٹل میڈیا ڈائرکٹر اور مسٹر رمیش اکولہ تلنگانہ اسٹیٹ کمیونیکیشن ڈائرکٹر شرکت اور مخاطب کریں گے ۔ مذکورہ ورکشاپ دو سیشن پر مشتمل رہے گا ۔ جس میں مختلف مواقعوں پر سی وٹھل ، دلیپ کوناتھاتم مخاطب کریں گے ۔ کمیونیکیشن اور نشانہ کی تکمیل کے لیے قابلیت پر ممتاز پرسنالیٹی ڈیولپمنٹ ٹرینرس جیسے ڈاکٹر پی ایس وائی وشیش اور چرن لکارا جو مخاطب کریں گے جب کہ دوسرے اور آخری سیشن ٹکنالوجی پر مشتمل رہے گا ۔ جس میں آئی ٹی کے ماہرین ٹکنالوجی سے واقف کروائیں گے ۔ ٹی آئی ٹی اے کے بانی مسٹر سندیپ کمار مکتھالہ نے بتایا کہ ورکشاپ کا مقصد طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کو اچھے کیرئیر بنانے کے نکات سے واقف کرواتے ہوئے انہیں صحیح رہبری کے ساتھ انہیں تابناک مستقبل کی راہیں فراہم کرنا ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 08123123434 یا 9963334535 پر ربط کریں ۔۔