طلاق ثلاثہ پر بحث غیرضروری : مولانا جلال الدین عمری

پٹنہ ۔ /30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جماعت اسلامی ہند کے سربراہ اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر مولانا سید جلال الدین عمری نے آج کہا کہ طلاق ثلاثہ پر ملک گیر مباحثہ غیرضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسلمان شرعی قانون پر عمل پیرا ہوجائیں تو کوئی مسئلہ کھڑا نہیں ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ مسلم پرسنل لاء ایک متوازن اور انصاف پر مبنی طریقہ کار ہے جس کے ذریعہ صحت مند خاندانی روایات کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے ۔ اسلام نے نہ صرف یہ کہ خواتین کو عزت اور آزادی دی بلکہ ان کے وقار اور حقوق کا تحفظ بھی کیا ہے ۔ اگر مسلمان حقیقی معنوں میں شرعی قوانین پر عمل پیرا ہوجائیں تو پھر کسی طرح کا مسئلہ ہی کھڑا نہیں ہوگا ۔