طالبان کے حملے میں 22افغان پولیس اہلکار ہلاک

کابل، 30اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں گزشتہ دو دنوں کے دوران طالبان کے حملوں میں 22 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ۔قندوز کے صوبائی پولیس سربراہ عبدالحمید حمیدی نے کہا کہ اتوار کے روز شمالی صوبہ کے خان آباد ضلع میں حملہ کرنے سے قبل حملہ آور چشمہ پہنے ہوئے تھے ۔ اس حملے میں 13 پولیس اہلکاروں کی موت ہوگئی اورصرف ایک ہی پولیس اہلکار محفوظ رہا۔ضلع گورنر حیات اللہ امیری نے کہا کہ حملہ آوروں نے پولیس چوکی کو بھی تباہ کر دیا۔اس سے قبل ہفتہ کے روز غزنی چوکی پرہوئے حملے میں 9 پولیس اہلکار ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوئے تھے ۔ حملے میں 12 دہشت گرد وں کو بھی ہلاک کیا گیا تھااور چاردیگر زخمی ہوئے تھے ۔ طالبان نے ان حملوں کی ذمہ داری لی ہے ۔