طالبان کیساتھ لڑائی میں 30 شہری ہلاک

کابل ۔ 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 30 شہریوں کے ساتھ 16 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے جبکہ افغان حکومت کی فورسیس کی جنوبی صوبہ ہلمند میں شورش پسندوں کے ساتھ زوردار لڑائی ہوئی۔ صوبائی عہدیداروں نے آج بتایا کہ مہلوکین میں مرد ، خواتین اور بچے شامل ہیں۔ صوبائی کونسل کے سربراہ عطاء اللہ افغان کے بموجب یہ لڑائی کل رات پیش آئی جس کے دوران فضائی حملہ کی زد میں ایک مکان آجانے سے عام شہریوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔