طالبان کا ’سیزفائر‘ لاگو کرنے سے انکار، امریکہ متحرک

کابل ، یکم جون (سیاست ڈاٹ کام) طالبان کے لیڈر نے آج کہا کہ شورش پسند عناصر عنقریب سیزفائر کا اعلان کرنے کا ارادہ نہیں ہے، جبکہ امریکی قاصد امن بات چیت کے تازہ دور کیلئے خطہ کو روانہ ہوگئے ہیں۔ شاذونادر جاری کئے جانے والے اور عملاً سرکشی والے پیام میں جو حالیہ مذاکرات کے ساتویں راؤنڈ سے قبل سامنے آیا، طالبان کے سربراہ ھیبت اللہ اخوند زادہ نے دعویٰ کیا کہ افغانستان میں موجود بیرونی فورسیس کی شکست یقینی ہے لیکن یہ بھی کہا کہ اسلام پسند شورش پسند عناصر امریکہ کے ساتھ بات چیت جاری رکھیں گے۔ اخوند زادہ اپنے پیشرو اختر منصور کی 2016ء میں امریکی ڈرون حملہ میں ہلاکت کے بعد سے قیادت کررہے ہیں۔