طالبان‘ امن مذاکرات میں شامل ہوجائیں : صدر افغان

کابل ۔ 28فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر افغانستان اشرف غنی نے طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کو بچانے کی خاطر امن مذاکرات میں شامل ہوجائیں ۔ اشرف غنی آج دوسرے کابل پراسیس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ اس کانفرنس میں 20ملکوں سے تعلق رکھنے والے نمائندوں کے علاوہ بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔ اشرف غنی نے کہا کہ افغانستان کی حکومت اُن طالبان کو سیکورٹی فراہم کرے گی جو امن مذاکرات میں حصہ لینا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم طالبان کے امن مذاکرات میں شامل ہونے کے نظریہ پر غور کریں گے اور اس اقدام کو مستحسین سمجھیں گے ۔ طالبان کی جانب سے پھیلائی جانے والی شورش پسندی سے افغانستان میں امن کو درہم برہم کردیا ہے ۔ 2014ء میں امریکہ اور ناٹو فورسیس کی مشترکہ کارروائیوں کے بعد سے افغانستان میں تشدد کی نئی لہر پھیل گئی ہے ۔ اس طرح کے حملے افغانستان سیکورٹی فورسیس کو کمزور کرتے ہیں ۔اشرف غنی نے پاکستان کے ساتھ حکومت کی حکومت کی سطح پر بات چیت ضرورت پر زور دیا ۔

احتجاج کے بعد دوبارہ کھلے گا یروشلم کا مقدس چرچ
یروشلم 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیل نے ٹیکس پلان اور مجوزہ پراپرٹی قانون کو لے کر اپنے قدم پیچھے کھینچ لئے ہیں جس کے بعد یروشلم میں واقع مقدس قبر والے چرچ کے دروازے دوبارہ کھول دیئے جائیں گے ۔یروشلم میں عیسائی مذہبی رہنماؤں نے ایک بیان جاری کر کے اس بات کی اطلاع دی ہے ۔ بیان کے مطابق چرچ کے دروازے عام شہریوں کے لئے آج صبح سے کھلیں گے ۔ اسرائیل کے اس ٹیکس پلان اور جائیداد قانون کے خلاف تین دنوں تک مظاہرہو تھے ۔