طاقہ ثلاثہ بل کے خلاف جے پور میں مسلم خواتین کا عدیم المثال مظاہرہ

جے پور: مودی حکومت کے ذریعہ لائے گئے طلاق سے متعلق بل کے خلاف مسلم خواتین بڑی تعداد میں سڑکو ں پر اتر آئی ہیں۔اس کا مظاہرہ آج گلابی شہر کے نام سے مشہور جے پور کی سڑکو ں پر دیکھنے کو ملا۔جہاں برقع پوش خواتین تپتی دھوپ میں شریعت اسلامی کے تحفظ کے لئے اپنی آواز بلند کر رہی تھیں۔

مسلم پرسنل لاء بورڈ کی خواتین ونگ کے زیر اہتمام آج جے پور میں ایک عظیم الشان خاموش جلوس اور احتجاجی جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔صبح تقریبا دس بجے اس جلوس کا آغاز ہوا۔اس احتجاج میں بورڈ کے ذمہ داران ، اور معروف سماجی کارکنان کے علاوہ ایک لاکھ سے زائد مسلم خواتین نے شرکت کی۔

لیکن جلوس کے منتظمین کی جانب سے اس جلوس میں خواتین کی تعداد تین سے چار لاکھ بتا ئی جار ہی ہے۔ جے پور میں یہ اپنی نوعیت کا تاریخی اور عدیم المثال احتجاج ثابت ہوا۔