ضمنی چناؤ سے قبل الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر شکوک و شبہات

بھنڈ30مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری اور پارٹی کی مدھیہ پردیش شاخ کے انچارج موہن پرکاش نے ریاست کے دو حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات سے قبل الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کہا کہ لوگوں کو اس پر شک ہے اور مرکزی حکومت کو اس کا حل نکالناچاہئے ۔اٹیر اور باندھوگڑھ میں ضمنی انتخابات سے پہلے نامہ نگاروں سے پرکاش نے کہا کہ مشین کے تعلق سے ملک میں بحث چھڑ گئی ہے ۔ ووٹنگ مشین کے استعمال پر عام لوگوں کے ذہنوں میں شکوک ہوں یہ جمہوری نظام میں درست نہیں ہے ، لہذا مرکزی حکومت کو چاہئے کہ وہ ان مشینوں کے استعمال کو بند کر کے جمہوری نظام کے تحت بیلٹ پیپر سے الیکشن کرائے ۔انہوں نے ای وی ایم مشین کے ذریعے وزیر اعظم کو نشانہ بنا تے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو اگر اپنی مقبولیت پر اتنا بھروسہ ہے تو وہ وارانسی سے بیلٹ پیپر کے ذریعہ انتخاب لڑیں ۔