ضمنی انتخابات میں وزیراعظم کا ووٹ

اسلام آباد۔14اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل جار ی ہے جو شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا۔ قومی اور پنجاب اسمبلی کے 11، 11 حلقوں کے ساتھ خیبر پختونخوا اسمبلی کے 9، سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں کے 2، 2 حلقوں میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ن لیگ اور تحریک انصاف میں سخت مقابلہ ہے۔ بیرون ملک پاکستانی بھی آن لائن ووٹنگ کے ذریعے حصہ لے رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے این اے 53 ‘ پولنگ اسٹیشن موہڑہ نور اسکول بنی گالہ پہنچ کر اپنا ووٹ استعمال کیا ۔