ضمنی انتخابات : مدھیہ پردیش میں کانگریس کو 2 نشستوں پر کامیابی ، اڈیشہ کی ایک نشست پر ناکامی

بھوپال ؍ بھوبنیشور۔ 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج مدھیہ پردیش کی 2 نشستوں پر اپنا قبضہ برقرار رکھا حالانکہ مدھیہ پردیش میں بی جے پی کا اقتدار ہے۔ اڈیشہ میں ایک اسمبلی نشست کیلئے ضمنی انتخابات ہوئے تھے جس پر بی جے ڈی کے امیدوار نے کانگریس کے امیدوار کو شکست دے دی۔ 24 فروری کے ضمنی انتخابات ، موجودہ کانگریسی ارکان اسمبلی کے انتقال کی وجہ سے مدھیہ پردیش میں ضروری ہوگئے تھے۔ اڈیشہ میں الیکشن کمیشن کے بموجب بی جے ڈی کے امیدوار کو 1,02,871 ووٹ حاصل ہوئے ۔ جبکہ ان کے قریبی حریف کانگریس کے پرنیا ساہو 10,274 ووٹوں کے ساتھ تیسرے مقام پر رہے۔