ضلع کلکٹر یوگیتا رانا کا پہلی مرتبہ دورہ آرمور

آرمور ۔ 3 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر نظام آباد یوگیتا راناسابق کلکٹر رونالڈرس کے تبادلہ پر جانے کے بعد 14 اگسٹ کو اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کیا جائزہ حاصل کرنے کے بعد کل آرمور کا دور پہلی مرتبہ کیا انہوں نے آرمور کے دیہات انکارپور میں فصلوں کا معائنہ کیا اور کسانوں سے اس تعلق سے معلومات حاصل کی اور یہاں ہاسٹل پہنچ کر مختلف مسائل سے واقفیت حاصل کی ، اس طرح ٹھیک 1.30 بجے ضلع کلکٹر آرمور مستقر کے ایس سی گرلز ہاسٹل پہنچیں اور یہاں پکوان روم ، باتھ رومس اور دیگر چیزوں کا جائزہ لیا اور یہاں تعمیر شدہ لڑکیوں کے باتھ رومس کو دیکھ کر کلکٹر نے متعلقہ عہدیدار ڈی ای ، اے ای پر غصہ کا اظہار کیا اس کے فرش اور دروازوں کو ایک ہفتہ کے اندر تبدیل کرنے کا حکم دیا ، ورنہ عہدے سے معطل کرنے کی بات کہی ۔ طالبات کے کھانے کے متعلق وارڈن سے معلومات حاصل کی ۔ کلکٹر یوگیتا رانا نے دوپہر کا کھانا اس ہاسٹل میں کھایا اس کے بعد وہ سرکاری دواخانہ آرمور پہنچے اور یہاں پر مریضوں کے متعلق معلومات حاصل کرتے ہوئے متعلقہ ریکارڈس چک کیا اور اس عمارت میں موجود مریضوں کا حال ، لیاب روم اور پوسٹ مارٹم روم پہنچ کر تفصیلات معلوم کی اور یہاں پر صحیح طور پر صاف صفائی اور مریضوں کی صحیح طور پر دیکھ بال کی تاکیدکی اس دواخانے کے احاطے میں کثیر طور پر جھاڑیوں کے اُگنے پر اس کی صاف صفائی پر توجہ دلائی ، اس کے بعد ضلع کلکٹر نے تحصیلدار دفتر پہنچ کر یہاں تحصیلدار سریدھر سے تحصیلدار دفتر کے متعلق معلومات حاصل کی اور عہدیداروں کو وقت مقررہ پر حاضر ہونے صحیح طور پر کام کرنے کا مشورہ دیا اس موقع پر ضلع کلکٹر نظام آباد یوگیتا رانا کے ہمراہ ، آر ڈی او نظام آباد ، ایم پی ڈی او آرمور پر اوین کمار تحصیلدار سریدھر ، اسسٹنٹ پی آر او رام موہن کے علاوہ ضلع پریشد ممبر ساندنا ، منڈل پریشد صدر نرسیا اور دیگر عہدیدار موجود تھے ۔