ضلع کلکٹر ڈاکٹر اے شرت نے اسٹرانگ روم کا معائنہ کیا

جگتیال۔/15 مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر ڈاکٹر اے شرت نے ضلع جگتیال کے لوک سبھا انتخابات کی رائے شماری کے مرکز وی آر کے کالج میں موجود الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے اسٹرانگ روم کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے 23 مئی کو منعقد کی جانے والی رائے شماری سے متعلق عہدیداران کو انتظامات کیلئے چند ضروری ہدایات دیں۔ رائے شماری کے فرائض انجام دینے والا عملہ، سیاسی قائدین ، سرکاری عملہ کی الگ الگ راہیں مقرر کرنے کی انہوں نے عہدیداروں کو تاکید کی۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے سی سی کیمروں کی کارکردگی اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔