ضلع چتور میں 406کلو گانجہ ضبط

حیدرآباد 28 اپریل(یو این آئی) آندھراپردیش کے ضلع چتور میں پولیس نے بڑے پیمانہ پرگانجہ ضبط کرلیا۔یہ ضبطی ضلع کے کوروباکوٹہ منڈل کے انگلادیہات کے قریب قومی شاہراہ پر عمل میں آئی۔غیرقانونی طورپر گانجہ کی منتقلی کی اطلاع پر پولیس نے تلاشی مہم چلائی۔اس تلاشی کے دوران اس گانجہ کی ضبطی کا پتہ چلا۔یہ گانجہ پیکٹس میں چھپاکر منتقل کیاجارہا تھا۔ہر پیکٹ میں دو کیلو گانجہ رکھاگیا تھا۔اس طرح جملہ 203پیکٹس میں 406کیلو گانجہ رکھ کر گاڑی کے ذریعہ اس کو منتقل کیا جارہاتھا تاہم پولیس نے ایک اطلاع پر تلاشی مہم کے دوران اس گاڑی کو ضبط کرلیاجس میں یہ گانجہ ضبط کیاجارہا تھا۔پولیس نے دو افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔یہ گانجہ وشاکھاپٹنم ضلع کے نرسم پٹنم سے ضلع اننت پور کے کدری لے جایاجارہاتھا۔