ضلع نظام آباد میں کانگریس کی صد فیصد۔رکنیت سازی کا ادعاء

نظام آباد:2 ؍ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)صدر ضلع کانگریس طاہر بن حمدان نے بتایا کہ کانگریس کی رکنیت سازی میں ضلع نظام آباد میں صد فیصد رکنیت سازی کرنے پر کل ہند کانگریس کمیٹی کے سکریٹری کنتیا نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا۔ گاندھی بھون میں منعقدہ ایک اجلاس میں صدر ضلع کانگریس طاہر بن حمدان نے کانگریس ہائی کمان کو واقف کراتے ہوئے بتایا کہ ضلع نظام آباد میں 1,28,905 افراد کی رکنیت سازی کرتے ہوئے 160 رسید بکوں کو پردیش کانگریس کے حوالے کردیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کے بالکنڈہ حلقہ میں 600، بودھن میں 500 ، جکل میں 500، بانسواڑہ میں 425، یلاریڈی میں 510، کاماریڈی میں 500 ، اربن میں 950 ، نظام آباد رورل حلقہ میں 430، آرمور میں 500 رکنیت سازی کے بکس حوالے کئے گئے تھے اوران حلقوںکے انچارج مکمل طور پر صد فیصد رکنیت سازی کرتے ہوئے رسیدوں کو پردیش کانگریس کمیٹی کے حوالے کردیا گیا جس پر آل انڈیا کانگریس کے سکریٹری کنتیا نے صد فیصد رکنیت سازی کرنے پر مبارکباد پیش کی۔