ضلع نظام آبادمیں خواتین کی تعداد مردوں سے زیادہ ۔ضلع میں مسلمانوں کی جملہ 3,91,596 آبادی

نظام آباد:26؍اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ))ضلع میں واقع مردم شماری کا ضلع انتظامیہ کی جانب سے مذہبی فرقوں کی آبادی سے متعلق مواد کو جاری کیاگیا ہے۔ ضلع میں مردوں سے زیادہ خواتین کی تعداد ہے۔ ضلع نظام آباد کی جملہ آبادی 25,51,335 ان میں 12,50,641 خواتین کی آبادی ہے تو 13,00,694 مردوں کی آبادی۔ مردوں سے زیادہ خواتین کی تعداد 50,053 زیادہ ہے۔ بودھن میں ہندوئوں سے زیادہ تعداد مسلمانوں کی تعدا ہے۔ بودھن میں مسلمانوں کی آبادی38,831 ہے تو ہندوئوں کی آبادی 36,224 ہے۔ جبکہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے اعداد و شمار میں کرسچن کی آبادی شہروں سے زیادہ دیہاتوں میں نشاندہی کی گئی ۔سیکھ، بدھ، جین کی آبادی شہر نظا م آباد میں زیادہ تر نشاندہی کی گئی۔ شہر نظام آباد میں 1088 بدھ، سیکھ 707اور جین 88 ہے۔ ضلع بھر میں سیکھ 2357 ہے ضلع میں جملہ ہندوئوں کی آبادی 21,23,426 ان میں مرد 10,36,875ان میں خواتین 10,86,551 ہیں۔ شہر وں میں جملہ3,65,429 آبادی ہے ان میں 1,79,476 مرد اور 1,85,953 خواتین ہے۔ جبکہ دیہاتوں میں جملہ آبادی 17,57,997 ہے تو مرد 8,57,399 اورخواتین 9,00,598 ہے۔ ضلع میں مسلمانوں کی آبادی جملہ 3,91,596 ان میں 1,96,117 مرد اور خواتین 1,95,479 ہے۔شہروں میںجملہ آبادی 2,09,680 ہے۔ مرد 1,05,810 اور خواتین 1,03,870 ہے۔ دیہاتوں میں 1,81,916 جملہ آبادی ہے۔ مرد 90,307 اور خواتین 91,609 ہے۔ کرسچن کی جملہ آبادی 19,653 ہے ان میں مرد 9,483 ہے اور خواتین 10,170 ہے اور شہروں میں جملہ آبادی 7,141 ہے ان میں مرد 3,431 ہے اور خواتین 3,700 ہے ۔ دیہاتوں میں جملہ 12,512 آبادی ہے تو ان میں 6,042 مرد اور خواتین 6,470 ہے۔ سیکھ کی جملہ آبادی 2,357 ہے ان میں مرد 1,198 ہے اور خواتین 1,159 ہے ۔ شہروں میں جملہ آبادی 1,406 ہے تو ان میں مرد 722 اور خواتین684 ہے۔ دیہاتوں میں 951 جملہ آبادی ہے ان میں مرد 476 اور خواتین 475 ہے ۔ بدھ کی جملہ آبادی 1847 ہے ان میں مرد 962 اور خواتین 885 ہے۔ شہروں میں جملہ آبادی 1175 ہے ان مین مرد 620 اور خواتین 555 ہے۔ دیہاتوں میں جملہ آبادی 672 ہے ان میں مرد 342 اور خواتین 330 ہے ۔ جین طبقہ کی جملہ آبادی 542 ہے ان میں مرد 268 اورخواتین274 ہے ۔ شہروں میں جین طبقہ کی جملہ آبادی 366 ہے ان میں مرد 189 اور خواتین 177 ہے۔ دیہاتوں میں جملہ آبادی 176 ہے ان میں مرد 79 اور خواتین 97 ہے۔ زمرہ بندی طبقات سے تعلق رکھنے والے جملہ 146 ہے ان میں مرد 69 اور خواتین 77 ہے۔ شہروں میں جملہ آبادی 28ہے ان میں مرد 13 اور خواتین 15 ہے۔ دیہاتوں میں جملہ آبادی 118 ہے۔ ان میں مرد 56 اور خواتین 62 ہے۔ کسی بھی مذہب سے تعلق نہ رکھنے والے افراد ضلع میں جملہ آبادی 11,768 ہے ان میں مرد 5669 ہے اور خواتین 6099 ہے۔ شہروں میں جملہ آبادی 3147 ہے ان میں مرد 1533 اور خواتین 1614 ہے۔ دیہاتوں میں جملہ آبادی 8621 ہے۔ ان میں مرد 4136 ہے اور خواتین 4485 ہے۔