ضلع مغربی گوداوری میں ریو پارٹی 30 افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا

حیدرآباد 28فروری (یواین آئی ) آندھراپردیش کے ضلع مغربی گوداوری میں ریو پارٹی کرنے والے 30 افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ سی مورتی راجا نامی شخص کے گیسٹ ہاوزمیں یہ ریو پارٹی کی جارہی تھی ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہونچی ۔ مغربی گوداوری ضلع کے ندامورو منڈل کے فتح پور میں واقع اس گیسٹ ہاوزمیں فحش اور قابل اعتراض رقص کیا جارہا تھا ۔ پولیس کو دیکھتے ہی ریو پارٹی کا آرگنائزر فرار ہوگیا ۔ پولیس نے 16 افراد اور 10 خواتین کو حراست میں لیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ حیدرآباد اور وجئے واڑہ سے خواتین کو لاکر مورتی راجو نامی شخص نے اس ریو پارٹی کا اہتمام کیا تھا ۔حراست میں لی گئی خواتین میں 8 کا تعلق حیدرآباد سے ہے ۔ پولیس نے کہا کہ پکڑے گئے افراد کی ہسٹری شیٹ کھولی جائے گی اور ایسے واقعات کا مستقبل میں اعادہ نہ ہونے کیلئے تلاشی میں شدت پیدا کی جائے گی ۔