ضامن روزگار پلاسٹک انجینئرنگ کورسیس میں داخلے

حیدرآباد ۔ 10 ۔ جون : ( این ایس ایس) : سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی ( سی آئی پی ای ٹی ) حکومت ہند کے وزارت کیمیکلس اینڈ فرٹیلائزرس کے ادارہ نے ضامن روزگار ڈپلومہ ، پی جی ڈپلومہ کورسیس میں داخلوں کا اعلان کیا ہے ۔ پی جی ڈپلومہ ان پلاسٹ مولڈ ڈیزائن دیڑھ سال میں داخلے کے لیے ڈپلومہ ان میکانیکل ، پلاسٹک ٹکنالوجی یا پروڈکشن ، انجینئرنگ ، میکاٹرانکس ، آٹو موبائیلس انجینئرنگ ، ٹول اینڈ ڈائی میکنگ ، ڈی پی ایم ٹی ، ڈی پی ٹی یا اس کے مماثل کورسیس میں کامیابی ضروری ہے ۔ امیدوار کی حد عمر 25 سال سے زائد ہونی چاہئے ۔ اسی طرح ڈپلومہ ان پلاسٹک مولڈ ٹکنالوجی ( ڈی پی ایم ٹی ) کی مدت 3 سال ہے ۔ اس کے لیے حد عمر 20 سال مقرر ہے ۔ داخلہ کے لیے ایس ایس سی کامیاب رہنا چاہئے جب کہ ڈپلومہ ان پلاسٹک ٹکنالوجی ( ڈی پی ٹی ) میں داخلہ کے لیے حد عمر 20 سال ہو اور کورس کی مدت 3 سال ہے ۔ داخلہ کے لیے ایس ایس سی تعلیمی قابلیت رہنا چاہئے ۔ اسی طرح ایسے افراد جنہوں نے ڈگری کیمسٹری کے ساتھ کیا ہو وہ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ان پلاسٹک پروسیسنگ اینڈ ٹسٹنگ میں داخلہ کے اہل ہیں ۔ جس کی حد عمر 25 سال ہے ۔ کورس کی مدت دیڑھ سال ہے ۔ چیف منیجر سی آئی پی ای ٹی مسٹر وی کرن کمار نے بتایا کہ درخواست فارم ویب سائٹ cipet.gov.in سے ڈاؤن لوڈ کر کے 250 روپیوں کے ڈی ڈی جو بحق سی آئی پی ای ٹی حیدرآباد کے نام یا پھر راست رقم کے ساتھ 12 جولائی تک حیدرآباد ، وشاکھا پٹنم ، اننت پور ، وجئے واڑہ میں داخل کئے جاسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے منیجر سی ایچ شیکھر سے فون 9959333414 پر ربط کریں ۔۔