صومالیہ میں ترکی فوجی اڈے کا آغاز

موگادیشو ۔ 30 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ترکی نے صومالیہ کے دارالحکومت موگا دیشو میں فوجی ٹریننگ اڈہ کا آغاز کردیا جو آفریقہ میں سب سے بڑی فوجی اڈہ ہے ۔ ترکی کے چیف آف اسٹاف ہولوس اخر اور وزیراعظم صومالیہ حسن علی خیر نے نو تعمیر شدہ فوجی اڈے کا افتتاح کیا ۔ یہاں دو سو ترکی فوجی تقریباً دس ہزار صومالیہ کے سپاہیوں کو تربیت دیں گے ۔ وزیراعظم صومالیہ نے اس تعاون کے لیے ترکی سے اظہار تشکر کیا ۔۔

یوروپ تحدیدات کو تسلیم نہ کرے : ایران
لندن ۔ /30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے وزیر خارجہ محمد جاوید ظریف نے کہا ہے کہ نیوکلیر معاملت کو بچانے میں صرف یوروپ ہی اہم رول ادا کرسکتا ہے اور وہ امریکہ کی جانب سے دوبارہ تحدیدات کے نفاذ کو قبول نہ کریں ۔ انہوں نے برطانیہ کے اخبار گارڈین کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ ایران انتہائی اڈوانس نیوکلیر ٹکنالوجی تیار کررہا ہے لیکن اس کا مقصد نیوکلیر ہتھیار تیار کرنا نہیں ہے۔