صومالیہ : فوج کی عمارت پر حملہ ‘ 9فوجی ہلاک

موغادیشو ۔31جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس کے ایک عہدیدار نے کہا کہ فوج کی ایک عمارت پر جو صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں تھی حملہ کے نتیجہ میں 9افراد ہلاک ہوگئے ‘ جن میں چار حملہ آور بھی شامل ہیں ۔ کیپٹن محمد حسین نے کہا کہ مشتبہ عسکریت پسند دولت اسلامیہ کے انتہا پسند گروپ الشباب سے تعلق رکھتے تھے جس نے آج سی آئی ڈی کی عمارت پر موغادیشو میںحملہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ حملہ کا آغاز دو خودکش کار بم دھماکوں سے ہوا جو عمارت کے داخلے کے دروازوں پر کئے گئے تھے ۔ اس کے بعد کم از کم دو پیدل بندوق بردار بڑھتے ہوئے اندر داخل ہوگئے ۔ پولیس عہدیدار جن کا تعلق سی آئی ڈی سے ہے علی حسن نے کہا کہ فوج نے اس حملہ کو ناکام بنادیا اور زبردست حفاظتی انتظامات کے درمیان قائم فوجی عمارت میں گھسنے والے حملہ آوروں کو گولی مار کر ہلاک کردیا ۔