صوبہ سندھ میں خشک سالی سے 275 بچے فوت

اسلام آباد ۔ 8 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) صوبہ سندھ کے ایک دوردراز علاقہ میں گزشتہ گیارہ ماہ کے دوران شدید خشک سالی اور حفظان صحت کی ناقص دستیابی کی وجہ سے کم و بیش 275 بچے فوت ہوچکے ہیں۔ یاد رہے کہ اس علاقہ میں ہزاروں اقلیتی ہندو خاندان آباد ہیں۔ ہند پاک سرحد کے قریب واقع تھارپر کر ڈسٹرکٹ جو زیادہ تر صحرائی علاقہ پر مشتمل ہے اور جہاں زندگی کا انحصار بارش پر ہے جو اس سال بہت ہی کم ہوئی ہے ۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر آصف جمیل نے ایسے بچوں کی فہرست پیش کی ہے جن کی عمریں پانچ سال سے کم ہیں اور جو ڈسمبر 2013 ء تا اکٹوبر 2014 ء کے دوران فوت ہوئے ۔ اس فہرست کو صوبائی حکومت کے حوالے کیا گیا ہے ۔