صفدریہ گرلز ہائی اسکول میں اسپارنگ کنگ فُو کے اسناد کی تقسیم

حیدرآباد ۔ یکم جنوری (راست) صفدریہ گرلز ہائی اسکول میں پٹھان جمیل خان مارشل آرٹ تلنگانہ نے مفت ٹریننگ دی۔ اسکول کی تقریباً500 طالبات نے ڈیمو کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب کو دم بخود کردیا۔ اس ایونٹ کے مہمان خصوصی گرانڈ ماسٹر ایم اے حمید مارشل آرٹ تلنگانہ اسٹیٹ تھے جنھوں نے طالبات کو مشورہ دیا کہ طالبات کو مشورہ دیا کہ طالبات اس آرٹ کو سیکھیں جو زندگی میں کافی مفید ہوسکتا ہے اور انھوں نے گرین، اورینج اور زرد بیلٹ اور اسناد تقسیم کئے۔ اس جلسہ کا اختتام مدرسہ کی صدر معلمہ ڈاکٹر شریمتی ونئے شیلا کے اختتامی کلمات پر ہوا۔