صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی

نارائن پیٹ میں مارننگ واک کے دوران رکن اسمبلی کا عہدیداروں کو انتباہ
نارائن پیٹ ۔ 27 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس راجندرریڈی نے اپنے انتخاب کے بعد پہلی مرتبہ آج صبح سویرے مارننگ واک پروگرام کے تحت وارڈ نمبر 8 کا دورہ کیا ۔ ان کے ہمراہ صدرنشین بلدیہ شریمتی انسویا چندرکانت ‘ کمشنر بلدیہ نارائن پیٹ مسٹر سریش کے علاوہ دیگر بلدی عہدیدار اور ٹی آر ایس قائدین نے شرکت کی ۔ انہوں نے بعض مقامات پر کچرے کے انبار دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا ۔ اور کمشنر بلدیہ مسٹر سریش کو ہدایت کی کہ صفائی عملہ کی ناقص کارکردگی کے ?سبب ایسی صورتحال پیدا ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ گندگی اور تعفن کے پھیلنے سے متعدی امراض کے بڑے پیمانے پر پھوٹ پڑنے کے شدید خطرات پیدا ہوسکتے ہیں انہوں نے بابا کالونی ‘ سائی کالونی ‘ اشوک نگر اور نیو بس اسٹانڈ علاقہ کا بھی دورہ کیا ۔ اس موقع پر صدر ٹاؤن ٹی آر ایس مسٹر راج وردھن ریڈی ایڈوکیٹ ‘ مسٹر چناریڈی ‘ مسٹر ماروتی سابق کونسلر مسٹر پرتاب ریڈی ‘ مسٹر گندے چندرکانت و دیگر ٹی آر ایس قائدین اور بلدی عہدیدار موجود تھے ۔