صدر چین کایوم چین پر افواج کا معائنہ ‘ جنگ کی تیاری کی ہدایت

بیجنگ۔30ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چین کے پیر کے دن قومی دن سے قبل صدر چین ژی جن پنگ نے آج چینی افواج کا معائنہ کیا اور پُرزور انداز میں کہا کہ اپنے استحکام کی تربیت کی کوششوں میں اضافہ کیا جانا چاہیئے اور جنگ کیلئے تیار رہنے کی کوشش کرنی چاہیئے ۔ انہوں نے ایسے کسی خیال یا رویہ کے خلاف خبردار کیا جو جنگیں جیتنے کیلئے حقیقی مقابلہ سے راہ فرار اختیار کرنے کا ہوتا ہے ۔ 64سالہ ژی انتہائی طاقتور چینی قائد سمجھے جاتے ہیں جبکہ عوامی جمہوریہ چین میں ماؤزے تنگ کو کمیونسٹ چین کا بانی اور سب سے طاقتور لیڈر سمجھا جاتا ہے ۔ وہ عوامی جمہوریہ چین کے طویل عرصہ تک صدر رہ چکے ہیں ۔ وہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور فوج کی صدارت بھی سنبھالے ہوئے تھے ۔ چین پیر کے دن اپنا 69واں قومی دن منائے گا ۔ اس موقع پر ایک ہفتہ طویل تعطیلات دی گئی ہیں ‘ جس کے دوران ملک عملی اعتبار سے تمام کاروبار بند کردے گا ۔ پیر کے دن وہ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے دیگر قائدین قومی ہیروز کی یادگار پر خراج عقیدت پیش کریں گے ۔ تیان من چوک میں قوم کیلئے ہلاک ہونے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔ اپنے دورہ میں ژی جن پنگ فوجی تربیت اور جنگ کی تیاری پر زور دیں گے ۔ مسلح افواج کا معائنہ کرتے وقت جنگ جیتنے کیلئے صلاحیت کو بہتر بنانے کی تلقین کریں گے ۔ ژی جن پنگ نے گروپ آرمی کی رپورٹ کی سماعت کی اور اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے انہوں نے انتباہ دیا کہ لڑائی میں شکست کا خیال بھی نہیں آنا چاہیئے اور چین کو کبھی بھی دفاعی رویہ اختیار نہیںکرنا چاہیئے ۔ انہوں نے فوج کو تلقین کی کہ وہ ہر مہم کو انجام دینے کیلئے تیار رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ماحول سازگار نہیں ہے ‘ اس لئے ہمیں حکمت عملی اور جنگ دونوں کیلئے تیار رہنا ہوگا ۔ 2012ء میں اقتدار پر فائز ہونے کے بعد ژی جن پنگ پیپلز لبریشن آرمی کو چوکس رکھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں فوج انسداد کرپشن مہم چلارہی ہے ۔ 50سے زیادہ اعلیٰ سطحی فوجی جنرلس کو سزا دی جاچکی ہے ۔ ژی نے فوج کے کمان کے ڈھانچے کی ازسرنو تنظیم بھی کی ہے اور 3لاکھ فوجیوں کی تخفیف بھی کردی ہے ۔