صدر پاکستان کی اسرائیل سے روابط کی تردید

اسلام آباد ۔ 28اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر پاکستان عارف علوی نے آج اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات کے قیام کی تردید کردی ۔ انہوں نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا کہ اسرائیلی طیارہ جس میں بعض سرکاری عہدیدار سوار تھے ‘ اسلام آباد میں پوشیدہ طور پر اترا تھا اور کئی گھنٹوں بعد اسی ایئرپورٹ سے پرواز کرگیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اسرائیل کے ساتھ کوئی تعلقات نہیں رکھتا ۔ وہ ترکی روانہ ہونے سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کا آغاز اسرائیلی رسالہ ’’ اوی شارت‘‘ کی اس خبر سے ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایک اسرائیلی طیارہ خفیہ طور پر پاکستان کے ایئرپورٹ پر اترا تھا ۔