صدر پاکستان نے کی دہشت گردانہ حملوں کی مذمت

اسلام آباد، 14 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صدر ممنون حسین اور نگراں وزیر اعظم ریٹائرڈ جج ناصر الملک نے مستونگ اور بنوں میں پیش آئے دہشت گردانہ حملوں کی سخت مذمت کی ہے ۔جمعہ کو ان حملوں میں زائد از 130 افراد ہلاک ہو گئے۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق دونوں قائدین نے دھماکوں میں لوگوں ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔