صدر میانمار کا فوج کے تحریر کردہ دستور میں ترمیم کا عہد

نیپیدہ ۔ /30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) میانمار کے نئے صدر نے دستور میں ترمیم کا تیقن دیا ہے کیونکہ موجودہ دستور فوج کا تحریر کردہ ہے ۔ وہ قوم سے افتتاحی خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ دستور کے تحت آنگ سان سوچی کو اعلیٰ ترین عہدہ سے محروم کردیا گیا اور ایک فوجی میجر کو یہ عہدہ دیا گیا ۔ 66 سالہ سابق سیاسی قیدی اور صوفی کے کٹر حلیف کو چہارشنبہ کے دن صدرمیانمار منتخب کیا گیا ہے کیونکہ سابق صدر نے اچانک استعفیٰ دیدیا تھا ۔