صدر جمہوریہ سے وزیراعظم کی ملاقات

نئی دہلی ۔ یکم ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایل او سی پر سرجیکل اسٹرائیکل کے پس منظر میں وزیراعظم نریندر مودی نے آج صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے راشٹرپتی بھون میں ملاقات کی ۔ وزیراعظم نے اپنے ٹوئیٹر پر یہ پیام پوسٹ کیا اگرچیکہ اس ملاقات میں کیا بات چیت ہوئی یہ معلوم نہیں ہوا ۔ لیکن یہ ملاقات دو دن قبل لائن آف کنٹرول کے اس پار دہشت گرد ٹھکانوں کے خلاف ہندوستانی فوج کی سرجیکل اسٹرائیک کے پس منظر میں ہوئی ہے ۔۔