صدر امریکہ سے معذرت خواہی کا مطالبہ :عباسی

اسلام آباد،21جنوری(سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو پاکستانی مدد کے بارے میں کئے گئے ٹویٹ کو واپس لے کر اس معاملے میں معافی مانگنی چاہئے ۔قابل ذکر ہے کہ مسٹر ٹرمپ نے اس ماہ کے شروع میں ایک ٹویٹ کرکے کہا تھا ”امریکہ نے گزشتہ 15برسوں میں سکیورٹی امداد کے نام پر پاکستان کو 33ارب ڈالر سے زیادہ کی رقم دی ہے اور اس کے بدلے میں امریکہ کو پاکستان سے جھوٹ اور دھوکے کے علاوہ کچھ نہیں ملا ہے اور وہ ہمارے رہنماؤں کو بے وقوف سمجھ رہا ہے ۔افغانستان میں جن دہشت گردوں کی ہم تلاش کرتے رہے انہیں پاکستان نے محفوظ پناہ دی اور ہماری کوئی مدد نہیں کی لیکن اب یہ سب زیادہ دنوں تک نہیں چلے گا۔”

 

اقوام متحدہ کی تحدیدات نگرانکار ٹیم کا دورہ پاکستان
اسلام آباد ۔ 21جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) عالمی سطح پر حافظ سعید کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے حکومت پاکستان پر دباؤ کے پیش نظر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک ٹیم جاریہ ہفتہ پاکستان کا دورہ کرے گی تاکہ اسلام آباد کے عالمی ادارہ کی ہدایات پر عمل آوری کا تخمینہ کیا جاسکے ۔ یہ دورہ دو روزہ ہوگا ۔ اقوام متحدہ کی نگرانکار ٹیم 25 اور 26جنوری کو پاکستان کا دورہ کرے گی ۔ یہ دورہ ایک ایسے وقت ہورہا ہے جب کہ حافظ سعید کو سلامتی کونسل کی قرارداد 1267/2008 کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے ۔