صدر السیسی کی مدت صدارت بڑھ سکتی ہے

قاہرہ۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)مصری الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ آئینی اصلاحات سے متعلق ریفرنڈم کا انعقاد 20 تا 22 اپریل کو ہو گا۔ ممکنہ طور پر ان اصلاحات میں صدر عبدالفتاح السیسی کے 2030ء تک اقتدار میں رہنے کی بات بھی شامل ہو گی۔ مصری پارلیمان نے منگل کو ان اصلاحات کو منظور کیا تھا۔ تاہم ان کے حتمی نفاذ سے قبل ریفرنڈم میں اس کی منظوری لازمی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ان مجوزہ اصلاحات کے تحت ملکی سیاست میں فوج کا کردار مضبوط جبکہ عدلیہ کے مقابلے میں صدر کے اختیارات میں اضافہ ہو جائے گا۔ تاہم السیسی کے حامیوں نے کہا کہ ملکی ترقی کی خاطر صدر کو زیادہ اختیارات دینے کی ضرورت ہے۔