صدرجمہوریہ سے الیکشن کمیشن کی ملاقات نومنتخب ارکان کی فہرست حوالے

نئی دہلی۔ 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے نومنتخب ارکان پارلیمنٹ کی فہرست آج صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کو پیش کردی جس کے ساتھ ہی 17 ویں لوک سبھا کی تشکیل کا عمل شروع ہوگیا۔ راشٹرپتی بھون سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سنیل ارورہ اور الیکشن کمشنر اشوک لواسا اور سشیل چندرا پر مشتمل مکمل الیکشن کمیشن نے صدرجمہوریہ سے ملاقات کی اور ارکان کے ناموں پر مشتمل الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کی نقل پیش کی۔ الیکشن کمیشن کا اعلامیہ موصول ہونے کے بعد صدرجمہوریہ کیلئے نئی حکومت کی تشکیل کا رسمی عمل شروع کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ صدر ہند نے قبل ازیں آج دن میں مرکزی کابینہ کی سفارش پر 16 ویں لوک سبھا کو تحلیل کردیا۔