صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کی آج تروپتی آمد

حیدرآباد۔ 31 اگست (آئی این این) صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کا دو روزہ دورۂ آندھرا پردیش کل سے شروع ہورہا ہے جہاں وہ تروپتی میں لارڈ وینکٹیشورا کی پوجا کریں گے۔ صدرجمہوریہ یکم ستمبر کو یہاں آمد کے بعد سری وینکٹیشورا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس اور سری پدماوتی میڈیکل کالج فار ویمن کی عمارت کا افتتاح کریں گے۔ وہ اسی دن سری وینکٹیشورا آرٹس کالج گراؤنڈ پر جلسہ عام اور شہری استقبالیہ میں بھی شرکت کریں گے۔ 2 ستمبر کو وہ سری وراہا سوامی مندر کا دورہ کریں گے اور نئی دہلی واپس ہوجائیں گے۔ صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ دہلی کے باہر ان کا دوسرا دورہ ہوگا۔