صحت مند زندگی کے چار اصول

صحت مند رہنے کیلئے سب سے پہلے انسان کو اپنے خیالات اور ذہن کو پاکیزہ و صاف رکھنا چاہئے۔  اپنے اخلاق و کردار کو صالح رکھنا چاہئے۔ انسان کو صحت مند رہنے کیلئے اور اس کی خوبصورتی کیلئے دواؤں سے زیادہ خوش اخلاقی، خوش گفتار اور مسکراہٹ کی ضرورت ہے۔

مسکراہٹ میں زندگی کا حُسن پنہاں ہے۔ صحت مند زندگی کی چار نشانیاں ہیں‘ نیک گفتار، نیک نیت، نیک کردار اور نیک صحبت۔
ادب بہترین کمال ہے اور صدقہ بہترین عبادت ہے۔ کڑوے کسیلے، اور چبھتے ہوئے جملے اورروییّ ہماری صحت اور خوشیوں کو دیمک کی طرح چاٹ جاتے ہیں۔ نیکی دل میں نور اور عمل میں قوت پیدا کرتی ہے اور برائی دل میں تاریکی اور عمل میں ضعف پیدا کرتی ہے۔ بہت سے چھوٹے اعمال کو ہماری نیت بڑا کردیتی ہے اور بہت سے بڑے اعمال کو نیت چھوٹا کردیتی ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اپنے آس پاس کے لوگوں کے ساتھ اچھا رویہ برتیں اورلوگوں کے ساتھ حُسن زن رکھیں۔