صحتمند زندگی کی تمنا کسے نہیں…؟

آج کے مقابلے میں گذرے وقتوں میں لوگ عموماً طویل عمر پاتے تھے ۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ ان کا طرز زندگی صحتمندانہ تھا اور وہ ہماری طرح مشینی زندگی نہیں گذارتے تھے ۔

اگر آپ صحتمند رہیں گی اور طویل عمر پائیں گی تو اپنی ذمہ داریاں زیادہ احسن طریقے سے نبھاسکیں گی سو ماہرین صحت کی تجاویز کے مطابق تھوڑی بہت ورزش اور چہل قدمی کو اپنے معمول میں شامل رکھیں ۔ آرام دہ اور فلیٹ جوتے پہنیں ۔ ہاتھ باقاعدگی سے دھوئیں ۔ کافی پئیں ، صحت بخش غذا کھائیں ، خاص طور سے مچھلی کو اپنے مینو میں شامل رکھیں ، شادی مناسب وقت پر کریں تاکہ اولاد آپ کے سامنے پروان چڑھ سکے اورآپ ان کی خوشیاں دیکھ سکیں ۔ اسپورٹس میں حصہ لیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ہنستی مسکراتی رہیں ۔ ان چند سادہ سے اصولوں پر عمل کرنا زیادہ مشکل نہیں اور ان کے نتائج انتہائی خوشگوار ہیں ۔ کون نہیں چاہتا کہ وہ اچھی صحت کے ساتھ طویل عمر پائے ۔ لہذا آپ بھی کیوں نہ یہ تمنا کریں ؟ بس اتنا ضرور ہے کہ اپنی اس تمنا کو تکمیل تک پہونچانے کیلئے طرز زندگی میں کچھ مثبت تبدیلیاں لائیں ۔ تب پھر کچھ مشکل نہیں کہ آپ کم از کم 90 سال کی عمر نہ پائیں ۔