صحافیوں کے مسائل کی یکسوئی کیلے جدوجہد کا عزم

آرمور /25 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ اردو جرنلسٹ فورم آرمور ڈیویژن کی جانب سے پلازا گارڈن فنکشن ہال آرمور میں ایک تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ جس میں نوید اقبال جن کو ٹی آر ایس پارٹی ضلعی صدر اقلیتی سیل بنایا گیا ۔ جن کے اعزاز میں یہ تہنیتی تقریب منعقد کی گئی ۔ نوید اقبال کا آبائی وطن آرمور ڈیویژن ہے اس طرح انہیں آرمور سے بہت لگاؤ ہے ۔ اس طرح نومنتخب ٹی آر ایس ضلعی صدر کی شال پوشی گلپوشی انجام دی گئی ۔ ساتھ ہی ساتھ ٹی آر ایس سینئیر قائد یسین صابری کو بھی تہنیت سے نوازا گیا ۔ اس طرح اس پروگرام کے آغاز میں سکریٹری عبدالمصور تلنگانہ اردو جرنلسٹ فورم نے فورم کا تعاون پیش کیا ۔ جرنلسٹ حافظ عبدالعزیز نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر یسین صابری ٹی آر ایس قائد نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اس تہنیتی تقریب کے منعقد کرنے پر صحافیوں کا شکریہ ادا کیا اور کے سی آر کی تلنگانہ تحریک اور اس پر ڈٹ کر جمے رہنے کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا اور علحدہ تلنگاہن کے بعد اقلیتوں کے مسائل کی یکسوئی کا یقین دلایا اور کہا کہ ضلعی صدرنوید اقبال ایک حرکیاتی شخصیت ہے اور ان سے پوری امید ہے کہ وہاقلیتو ںسے متعلق تمام مسائل کے حل کی مکملجدوجہد کریں گے ۔ وہ تعلیم یافتہ ہیں تلعیم اور صحافت سے متعلق تمام مسائل سے آگاہ ہیں ۔ ان مسائل کا پورا حل کریں گے ۔ نوید اقبال صحاب صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے فورم کے افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے عہدے سے پورا پورا انصاف کریں گے اور بتایا کہ صحافیوں کی زندگی کشمکش کا شکار ہے اور اردو صحافت سے جڑے رہنا جہاد سے کم نہیں کے الفاظ ادا کئے ۔ اس موقع پر نوید اقبال نے صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور نمائندگی کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر نائب صدر تلنگانہ اردو جرنلسٹ فورم سید ظفر علی نے اختتامی خطاب کرتے ہوئے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر جرنلسٹ فورم کے ذمہ داران محمد شکیل ، عبدالمصور ، سید ظفر علی ، محمد معز ، عبدالرفیق ، محمد پرویز ، محمد صادق ، محمد عبدالمقیم ، محمد شاذ صدیقی ، حافظ جلال الدین ، محمد صابر حسین ، محمد عتیق ، محمد سیف علی کے علاوہ ٹی آر ایس قائدین ڈاکٹر اختر ، محمد اکرم ، عبدالرحیم ، رفیق قریشی ، انوپ کمار اور دیگر موجود تھے ۔