صحافیوں کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری

سنگاریڈی29 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آندھرا پردیش یونین آف ورکنگ جرنلسٹ کے زیر اہتمام اضلاع میدک و نظام آباد کی علاقائی کانفرنس کا 29 ڈسمبر اتوار سی پرکاش کلیان منڈپم کاماریڈی ضلع نظام میں انعقاد عمل میں آیا جس میں سرینواس ریڈی سابقہ سکریٹری جنرل آئی جے یو ،ڈی امر قومی سکریٹری جنرلسٹ یونین ،سوما سندر ریاستی رکن عاملہ ،مہیپال ریڈی ریاستی خازن کے علاوہ آئی جے یو کونسل ممبرس ،اسٹیٹ کونسل ممبرس اور دونوں اضلاع کے سینکڑوں صحافیوں نے شرکت کی ۔ مذکورہ علاقائی کانفرنس میں جناب محمد عبدالقادر فیصل صدر آندھرا پردیش یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ضلع میدک کی زیر قیادت ضلع میدک سے 50 کار اور 6بسوں کے ذریعہ 500 سے زائد پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا جرنلسٹوں نے شرکت کی اور جرنلسٹوں کی واحد نمائندہ تنظیم ہونے کا عملی ثبوت دیا اور عددی طاقت کا مظاہرہ کیا ظہیر آباد سے جناب سید منیر صدر تعلقہ پریس کلب کی قیادت میں صحافیوں نے شرکت کی ای محمد منہاج رحمت نے انتظامات کی نگرانی کی ۔

سدا سیو پیٹ سے محمد حاجی صدر سدا سیو پیٹ تعلقہ پریس کلب بچیا جنرل سکریٹری پریس کلب کی قیادت میں جناب ایم اے باسط کنوینر پریس کلب پٹن چیرو کی قیادت میں پٹن چیرو ،بلارم ،رامچندرا پور ،جوگی پیٹ ریگوڑ نارائن کھیڑ ،میدک ،ٹیکمال ،پدا شنکر پیٹ ،پاپنا پیٹ ،رامائم پیٹ ،دوباک ، سدی پیٹ ،گجویل ،توپران ،نرسا پور ،ہتھنورہ ،دولت آباد ،چنا شنکرم پیٹ ،کلچارم ،ننگنور ،ملگ ،چنکوڈور ،نیالکل ،جھرہ سنگم ،کوہیر من پلی ،کونڈا پور اور دیگر پریس کلبس کے صحافیوں نے شرکت کی ۔ جناب ایم اے قادر فیصل نے بتایا کہ عنقریب آندھرا پردیش یونین آف ورکنگ جرنلسٹ کو علاقہ تلنگانہ میں تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ پی یو ڈبلیو جے میں تبدیل کردیاجائے گا یونین چونکہ ٹریڈ یونین کے طور پر رجسٹرڈ ہے چنانچہ ٹی یو ڈبلیو جے کو بھی ٹریڈ یونین کے طور پر رجسٹرڈ کروانے کا عمل مکمل ہوچکا ہے

ٹریڈ یونین اور عام یونین کے رجسٹریشن میں کافی فرق ہوتا ہے ٹریڈ یونین کی رکنیت کی باضابطہ محکمہ کمشنر لیبر تحقیقات کرتا ہے اور اس کے بعد ہی کارروائی کی جاتی ہے آج کل صحافیوں میں یونین بنانے کا فیشن عام ہوچکا ہے لیکن اے پی یو ڈبلیو جے ہی ٹریڈ یونین کے طور پر رجسٹرڈ ہے اور حکومت کی جانب سے اے پی یو ڈبلیو جے ہی جرنلسٹوں کی واحد مسلمہ یونین ہے جرنلسٹوں سے متعلق تمامکمیٹیوں میں حکومت صرف اے پی یو ڈبلیو جے کی نمائندوں کو نامزد کرتی ہے ریاست بھر میں اے پی یو ڈبلیو جے کے 16 ہزار پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا جرنلسٹ مبرس موجود ہیں اے پی ڈبلیو جے کو ٹی یو ڈبلیو جے میں تبدیلکرنے کے بعد بھی صحافیوں کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رہے گی نئی ریاست تلنگانہ میں بھی ٹی یو ڈبلیو جے صحافیوں کی نمائندہ تنظیم رہے گی گذشتہ 60 سالسے اے پی یو ڈبلیو جے صحافیوں کیلئے کام کررہی ہے ۔ ٹی یو ڈبلیو جے بناکر تنظیم اپنا کام جاری رکھے گی ۔