صحافیوں پر مقدمات، لاپرواہیوں پر، پردہ ڈالنے کی کوشش

جگتیال میںانتخابی عہدیداروں کے غیرذمہ دارانہ عمل کی شدید مذمت، جیون ریڈی کی پریس کانفرنس
جگتیال17؍اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جگتیال میں نو منتخبہ ایم ایل سی ٹی جیون ریڈی نے آج شام اپنی رہائش گاہ پرپریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے جگتیال میں گذشتہ روز تحصیلدار کی شکایت پر میڈیا صحافیوں پر پولیس میں مقدمات درج کرنے کے خلاف سخت مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا کے تحفظ سے ہی جمہوریت کا تحفظ اور میڈیا کے بغیر جمہوریت کی بقاء نا ممکن قرار دیا، انہوں نے جگتیال میں 15؍اپریل کی شب EVMمشینس کی جگتیال تحصیل آفس میں بذریعہ آٹو منتقلی کو میڈیا کی جانب سے خبروں کی اشاعت پر جگتیال الیکشن آفیسر کی جانب سے 9صحافیوں پر FIRدرج کرتے ہوئے مقدمات درج کرنے پر حیرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا الیکشن آفیسر کی ذمہ داری تھی کے دوسرے دن صبح میں تمام میڈیا اور سیاسی جماعتوں کے ذمہ دارن کی موجودگی میں EVMمشینس کی منتقلی کے سلسلہ میں ،وہ M2تھے یا M3تھے اور اسمبلی انتخابات میں اور پارلیمانی انتخابات میں کونسے استعمال کئے گئے تھے اور کونسے ڈیمو تھے اس کی وضاحت کرنا ان کی ذمہ داری تھی بجائے اسکے حقائق کو منظر عام پر لانے والے صحافیوں کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے خوف پیدا کرنا جمہوریت کے خلاف ہے۔ جبکہ قومی سطح پر EVMمشینس میں چھیڑ چھاڑ کی خبریں اور بحث و مباحث اور شک وشبہات کے ماحول میں اس طرح جگتیال میں رات کے اوقات میں EVMمشینس کو منتقل کرنا اور اس کو M2ہے M3 نہیں ہے کہنا درست نہیں ہے، اور انہوں نے FIRکاپی میں تحصیلدار کی جانب سے شکایت درج کرنے پر حیرت کا اظہار کیا ۔

میڈیا پر مقدمات درج کرتے ہوئے ان میں خوف پیدا کرنے کا الزام لگایا، الیکشن آفیسرس اپنی ذمہ دارانہ اور شفاف خدمات انجام دینے کے بجائے مکمل لا پرواہی اور غیر ذمہ دارانہ خدما ت انجام دینے کا الزام لگایا، ایک طرف ملک بھر میں EVMکے تعلق سے مختلف افواہیں گشت کررہی ہیں۔ ایسے حالات میں کتنا متحرک ہوکر کام کرنا چاہئے بجائے اسکے رات کے اوقات میں بغیر کسی ذمہ دار افسران کی موجودگی میں EVMمشین کی آٹو اور موٹر سیکل پر منتقلی کہاں تک درست ہے، صحافیوں کے حقائق پر منظر عام پر لانے والوں پر خوف پیداکرتے ہوئے اپنی لاپرواہیوں پر پردہ ڈالنے کا الزام لگایا۔انہوں نے کہا کہ جگتیال میں الیکشن عملہ کس طرح خدمات انجام دے رہا ہے، اس سے صاف ظاہر ہور رہا ہے، صحافیوں اور میڈیاکی مدد سے ہی سماج میں ہی جمہوری نظام چل رہا ہے، انہوں نے صحافیوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے حقائق کو منظر عام پر لایا۔ 11اپریل کو پارلیمانی انتخابات کا اختتام ہوا، تمام EVMمشینس کو 11کی شب یا 12تاریخ کی صبح تک اسٹرانگ روم منتقل کرنا چاہئے تھا، ضلع میں کتنے EVMمشینس دئے گئے اور کتنے استعمال ہوئے اور کتنے مشینس اسٹرانگ روم منتقل کئے گئے ، یہ سب کچھ رپورٹ پیش کرنا الیکشن آفیسر کی ذمہ داری ہے، الیکشن کے چار دن بعد 15اپریل کی شب کو EVMمشینس کی منتقلی پر صحافیوں کے ساتھ اس طرح کا سلوک کیا گیاآئندہ عام شہریوں کے ساتھ کیا ہوگا؟ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے تعاون کے بغیرانتخابات کا ہونا ناممکن ہے، اور اس طرح میڈیا کے خلاف کارروائی کی مذمت کی اور اس کے خلاف چیف الیکشن کمیشن کو شکایت کرنے کی بات کہی، اس موقع پرگری ناگابھوشنم سابقہ بلدیہ چیرمین، نندیاسرپنچ، بنڈا شنکر ،مکثر علی نہال اور دیگر موجود تھے۔