صاف ستھرے تولیے کا استعمال

تولیہ جوکہ ہر گھر کی روزانہ کی ضرورت ہے ، بچوں والے گھروں میںا س کی ضرورت اور بھی زیادہ ہے۔ موسم گرما ہو یا سرد، تولیہ استعمال کرنے میں ہمیشہ احتیاط کرنی چاہئے۔ موسم گرما کی طرح موسم سرما میں بھی بعض جلدی (Skin) امراض اور الرجی کی اقسام سے جلد متاثر ہوتی ہے ۔ اس لئے ماہرین طب ضروری سمجھتے ہیں کہ آپ کے تولیے کا ہر چوتھے روز دھلنا یا بدلنا ضروری ہے۔ بارش کے موسم میں تولیے دھوکر سکھانے کا مسئلہ عام ہے لیکن اگر گھر کی عورت سلیقہ مندہے تب کوئی پریشانی والی بات نہیں۔ بس تولئے دھوکر Spin کرلیں پھر اس کو سکھانے والی جگہ پر پھیلادیں، پھر آدھے گھنٹے کے بعد تولئے استری کرکے ان کو تہہ کرکے الماری میں رکھتے جائیں ۔اگر مرکزی کمرے میں ایک تولیہ سب استعمال کریں گے تو احتیاط اور بھی زیادہ ضروری ہے۔ اس کے بہتر یہی ہے کہ ہر باتھ روم میں اضافی تولیے ہوں یا ہر باتھ روم میں سب اپنا اپنا الگ تولیہ استعمال کریں۔ تولیے خریدتے وقت ہمیشہ ان کے جاذب نظر اور نرم و ملائم ریشے والے میٹریل خریدیں ۔