صاف ستھرا باتھ روم : خواتین کی سلیقہ شعاری کا ثبوت

کہتے ہیں کسی گھر کی اصل صفائی اور نفاست پرکھنی ہوتو کچن اور باتھ روم کا جائزہ لیں ۔ کیونکہ ڈرائنگ روم تو سبھی چمکتے ہیں ۔ لیکن اگر ایسی ہی صفائی سلیقہ اور پاکیزگی گھر کے باتھ روم میں دکھائی دے تو جان لیں کہ خاتون خانہ واقعی سلیقہ منداور نفاست پسند ہے ۔ اسی طرح خاص مواقع پر باتھ روم کی آرائش کرنا بھی گھر کی عورت کے سلیقے کی ضمانت ہے ۔ باتھ روم کی خوبصورتی اور استعمال میں آسانی کیلئے درج ذیل تجاویز پر عمل کرکے ضرور دیکھیں ۔ ٭ باتھ روم کیلئے نل ، ٹائلز اور دوسری سجاوٹی اشیاء لیتے وقت معیاری مگر استعمال میں آسان چیزوں کا انتخاب کریں ۔ ٭ ٹائلز کا انتخاب کرتے وقت قدرے گہرے رنگوں کو ترجیح دیں تاکہ پانی کے داغ دھبے نظر نہ آئیں ۔ باتھ روم ٹائلز نہ صرف خوبصورت نظر آتے ہیں بلکہ ان کی صفائی بھی اچھی طرح سے ہوتی ہے

اور ٹائلز میچ بھی کرتا ہو اور دوسرا سامان بھی دلکشی پیدا کرتا ہے ۔ ٭ گھر کے دوسرے حصوں کی طرح باتھ روم میں لائیٹ کا انتظام بھی ہونا چاہئے ۔ ٭ ماحول کی تازگی کے لمحات کیلئے ان ڈور پودا بھی رکھا جاسکتا ہے ۔ ٭ باتھ روم کی سجاوٹ میں تولئے کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ باتھ روم کی کلر سکیم کے مترادف یا کسی اور رنگ کا امتراج جو آنکھوں کو بھلا لگے گا ۔ ٭ چھت کے رنگوں کیلئے ہلکے رنگ کا انتخاب کریں جیسے آسمانی ، سلور ، یا پیلا رنگ اس سے باتھ روم میں تازگی اور کشادگی کا احساس ہوتا ہے ۔ ٭ باتھ روم میں ٹائلٹلڈر مرر کا انتخاب کریں تاکہ ہر قد کے شخص کو شیشہ دیکھنے میں آسانی پیدا ہو ۔٭ باتھ روم میں تازگی کیلئے خوشبو ، موم بتی اور ایر فریشرز کا استعمال ضروری ہے ۔باتھ روم میں کیبنٹ لازمی رکھیں ۔ ان میں منہ دھونے ، نہانے اور ہاتھ دھونے کا سامان موجود ہونا چاہئے ۔ مثلاً ہینڈ واش ، باڈی واش ، شیمپو ، کنڈیشنر ، باڈی سپرے،وغیرہ باتھ روم میںضرور ہونے چاہئے ۔