صابری آپٹیکلس کے ایم ڈی حسن صابری کی امریکہ روانگی

جدید لینسیس ٹکنالوجی کو حیدرآباد میں متعارف کرانے کا عزم
حیدرآباد ۔ 2 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : آپٹیکل صنعت کی دنیا میں ایک مشہور حیدرآبادی نام صابری آپٹیکلس کے ایم ڈی حسن صابری جدید لینسیس ٹکنالوجی کو حیدرآباد میں متعارف کروانے کی غرض سے 3 جون کو امریکہ کے لیے روانہ ہوں گے ۔ وہ ڈلاس میں آپٹیکلس فیاکٹری کا مشاہدہ کرتے ہوئے معلومات حاصل کریں گے ۔ حسن صابری آر لینڈو اور پوٹرانیشنس فیاکٹری کے لیے 7 جون کو روانہ ہوں گے ۔ اسی طرح وہ یہاں سے 9جون کو یونیورسل اسٹوڈیو روانہ ہوتے ہوئے لینس پر ایک سمینار میں شرکت کریں گے ۔ حسن صابری عینکوں ، عدسوں کے متعلق جدید ٹکنالوجی کے حصول اور اس ٹکنالوجی کو حیدرآباد انڈیا میں متعارف کرنے کے مقصد سے امریکہ روانہ ہورہے ہیں ۔ حسن صابری ایم ڈی صابری آپٹیکلس حیدرآباد نے بتایا کہ صابری آپٹیکلس کو ایک چلتے پھرتے آپٹکلس کے طور پر پیش کیا جائے گا ۔ انہوں نے امید جتائی کہ اس کام کا آغاز امریکہ سے واپسی کے بعد ماہ رمضان میں کردیا جائے گا ۔ حسن صابری 12 جون کو امریکہ سے لوٹ رہے ہیں ۔۔

 

جدہ میں صابر پٹیل کو تہنیت کی پیشکشی
حیدرآباد ۔ 2 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : انڈیا فورم کونسلیٹ انڈیا جدہ کی سرپرستی میں برسرکار ہے کے ایکٹینگ قونصل جنرل و ڈائرکٹر انڈیا فورم اور صدر انڈیا فورم اعجاز احمد خاں نے صدر مینگو گرور اسوسی ایشن جناب صابر پٹیل کی اعتراف خدمات کے طور پر انہیں جدہ سعودی عرب میں 20 مئی 2016 کو منعقدہ انڈیا مینگو فیسٹیول میں توصیف نامہ پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ جناب صابر پٹیل مختلف اقسام کی پیداوار کے لیے شہرت رکھتے ہیں ۔ انہیں ایک ہی درخت پر کئی اقسام کے آموں کی پیداوار کا اعزاز حاصل ہے ۔ پہلی مرتبہ جدہ میں مینگو فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا جو کامیاب رہا ۔ این آر آئیز نے اس کی زبردست ستائش کی اور آئندہ سال مزید آموں کے اقسام کے ساتھ مینگو فیسٹیول کا اہتمام کرانے کی اپیل کی ۔۔