شین واٹسن کی ایشانت شرما اور ربادا سے بحث

نئی دہلی ۔27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) آئی پی ایل میں چینائی سوپرکنگس اوردہلی کیپیٹلس کے درمیان ہوئے میچ میں میدان پردوگرم مزاج کھلاڑی آپس میں بھڑگئے۔ شین واٹسن اورایشانت شرما دونوں ہی ایسے کھلاڑی ہیں، جنہیں بہت جلد غصہ آجاتا ہے۔ دہلی کے فیروزشاہ کوٹلہ میں ہوئے مقابلے میں دونوں کے درمیان ہوئی بحث اتنی بڑھ گئی کہ امپائراوردہلی کے کپتان شرییس ایرکودرمیان میں آنا پڑا۔ یہ واقعہ چینائی کی اننگز کے تیسرے اوورکا ہے۔ ایشانت شرما نے امباتی رائیڈوکوپانچ رن کے انفرادی اسکورپرآوٹ کیا۔ وکٹ کا جشن مناتے ہوئے ایشانت شرما دوسری طرف کھڑے واٹسن سے جاکربھڑگئے۔ ایشانت واٹسن کو غصے سے انگلی دکھاتے ہوئے نظرآئے۔ اس کے بعد دونوں کے درمیان بحث ہوئی تبھی شرییس ایراورامپائرنے آکردونوں کوالگ کیا۔ رباڈا چھٹا اوورکرنے آئے۔ پہلی ہی گیند پرواٹسن سنگل لینے کے لئے دوڑے۔ اس دوران وہ ربادا سے ٹکراتے ٹکراتے بچے۔ ربادا واٹسن سے جاکربھڑگئے۔ ایک بارپھرربادا بیچ بچاوکرتے نظرآئے۔ ان سب کے باوجود واٹسن نے طوفانی اندازمیں بیٹنگ کی۔ پہلے میچ میں ناکام رہے واٹسن نے 26 گیندوں میں 4 چوکوں اورتین چھکوں کی مدد سے 44 رنوں کی اننگز کھیلی۔

انگلش ٹیم سری لنکا کیخلاف کامیاب
کولمبو۔27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ نے سری لنکا کو دوسرے ویمنز ٹوئنٹی میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی۔ سری لنکا نے چماری اتاپتو کے 24 رنز کی بدولت چھ وکٹوں پر 108 رنز بنائے۔انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف ڈینیئلی ویاٹ کے 37 اور ایمی جونز کے 36 رنز کی بدولت 14 اوور میں دو وکٹوں پر حاصل کرلیا۔