شین وارن کی اشون پر تنقید

جے پور۔27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا کے سابق عظیم اسپنر اور راجستھان رائلس کے برانڈ سفیرشین وارن نے اشون کی سخت مذمت کرتے ہوئے ان کی حرکت کو شرمناک اور جذبات کے برعکس قرار دیا۔ بٹلر آئی پی ایل کی تاریخ میں’کانکنڈنگ‘کے شکار ہونے والے پہلے بیٹسمین بنے۔بٹلر 43 گیند میں 69 رن بنا کر کھیل رہے تھے جب اشون نے انہیں خبردار کئے بغیر مانکنڈنگ سے آؤٹ کیا۔ اس وقت رائلس جیت کی جانب بڑھتی نظر آ رہی تھی لیکن بٹلر کے آؤٹ ہونے کے بعد میچ کا رخ بدل گیا اور ٹیم 14 رنز سے ہار گئی۔ وینو مانکڈ کے نام پر اسے مانکڈنگ کہا جاتا ہے ۔انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف 1947 میں سب سے پہلے اس کا استعمال کیا تھا۔