شیمپو خود بنائیں

خواتین کیلئے ان کے بال کسی قیمتی زیور سے کم نہیں ہوتے ۔ یہی وجہ ہے کہ وہ بالوں کی خوبصورتی اور ان کی حفاظت کیلئے فکرمند رہتی ہیں۔ یہاں آپ کی مدد کیلئے گھر میں شیمپو بنانے کی کچھ ترکیبیں پیش ہیں۔
ڈرائی ہرب شیمپو : دو کپ ڈسٹلڈ (distilled) واٹر لیں اور اسے بوائل کرلیں۔ پھر اسے ٹھنڈا ہونے کیلئے پندرہ بیس منٹ دیں۔ اس کے بعد دس کھانے کے چمچوں کے برابر اپنی پسند کی خشک جڑی بوٹیاں ، جیسے کہ روزمیری ، سیج یا لیونڈر میں سے کوئی جڑی بوٹیاں لیں اور انھیں ایک کپ اُبلتے ہوئے پانی میں ڈال دیں ۔ اس کے بعد انھیں ڈھانپ کر تیس منٹ کیلئے رکھ دیں۔ اس کے بعد چھانیں اور چھنے ہوئے اس عرق کو ایک پیالے میں ڈال دیں۔ اب اس میں لیکوئیڈ کیسٹائل سوپ کا آدھا کپ ، ایک چائے کا چمچہ اولیو آئیل اور دس سے بیس قطرے کسی ایسنشل آئیل کے شامل کریں۔ تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کریں اور کسی صاف بوتل میں بھرلیں۔ آپ کاڈرائی ہرب ‘ شیمپو تیار ہے ، اسے فریج میں رکھیں ۔ جب شیمپو استعمال کرنا ہو تو بوتل کو ہلائیں اور اندازاً ایک کھانے کے چمچے کے برابر شیمپو استعمال کریں۔
ایگ شیمپو: انڈے کی خوبیوں سے بھرپور گھر پر اپنا ایگ شیمپو بنانے کیلئے ایک عدد انڈا ، ایک چائے کا چمچہ اولیو آئیل ، ایک چائے کا چمچہ لیمن جوس اور ایک کھانے کا چمچہ کوئی بغیر خوشبو والا ہلکا شیمپو لے کر مکس کریں۔ پھر اس آمیزے کو آدھا کپ پانی کے ساتھ بلینڈر میں مکس کرلیں۔ اب اس آمیزے کو کسی شیمپو کی بوتل میں بھرکر فریج میں رکھ لیں اور حسب ضرورت استعمال کریں۔