شیعہ زائرین بم دھماکے کی زد میں، 23 ہلاک

بغداد۔ 30 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) عراقی دارالحکومت بغداد کے نواحی علاقے میں شیعہ زائرین کے ایک قافلے کو کاربم حملے سے نشانہ بنایا گیا۔ تاحال اطلاعات کے مطابق اِس خود کْش حملے سے 23 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سکیورٹی اور طبی ذرائع کے مطابق اس دہشت گردانہ حملے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ شیعہ زائرین شمالی بغداد کے نواح میں امام موسیٰ کاظم کے روضے پر سالانہ برسی میں شرکت کے لئے وہاں جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ امام کے روضے والے علاقے نہروان میں بم کو نصب کیا گیا تھا۔ اسلامک اسٹیٹ نے اِس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔