شیشہ و تیشہ

ڈاکٹر سید خورشید علی ساجد
غزل (طنز و مزاح)
لطف پاتے ہیں منجدھاروں سے
ہم تو گھبرا گئے کناروں سے
ہم یاں سمجھیں تو کہئے کیا سمجھیں
باتیں ہوتی ہیں بس اشاروں سے
قدر کیا گلشنوں کی کوّے کو
بلبل ہے آشنا بہاروں سے
آہ اب کیا حیات ہے دیکھو
اب تو چلتے ہیں وہ سہاروں سے
جام جم سے سفالی جام اچھا
ٹوٹا لائے نیا کمہاروں سے
لطف ساجدؔ اُٹھائیں گے آؤ
سبزہ زاروں سے آبشاروں سے
………………………
مفت میں …!!
٭ دندان ساز سے ایک شخص نے پوچھا۔ سامنے کے دانت نکالنے کے کی آپ کتنی فیس لیں گے…؟
ڈاکٹر: پچیس روپئے…!!
اور داڑھ نکالنے کے لیے؟ مریض بولا
دندان ساز نے جواب دیا بیس روپئے۔
مریض: کیا کچھ رعایت نہیں کرسکتے؟
دندان ساز: چلیے آپ پانچ روپے کم دیجئے گا۔
مریض: نہیں جناب یہ رعایت کافی نہیں۔
دندان ساز نے جل کر کہا: تو پھر کسی سے لڑ کر مفت میں پوری بتیسی نکلوالو۔
ابن القمرین ۔ مکتھل
………………………
لکھنے کے لائق نہیں رہا…!
پہلا شاعر : کیوں یار ! آج کل شاعری نہیں لکھ رہے ہو ؟
دوسرا شاعر : دراصل جس حسین قیامت کیلئے میں شاعری لکھتا تھا ، اس کی شادی ہوگئی۔
پہلا شاعر : تو کیا ، اور بھی اچھی شاعری لکھنا شروع کردو ۔ آپ کے چاہنے والوں کو اور بھی پسند آئے گی ۔
دوسرا شاعر : تم سمجھے نہیں دوست ، وہ قیامت اب میرے گھر آگئی ہے ۔ جس کے بعد میں کچھ بھی لکھنے کے قابل نہیں رہا …!
مبشر سید ۔ چنچلگوڑہ
………………………
کس کی ماں …!؟
٭ لڑکا لڑکی لو میریج کرکے ماں کے ساتھ رہنے لگے ۔ ایک دِن دونوں میں جھگڑا ہوگیا تو لڑکے نے لڑکی سے کہا : ’’تمہاری ماں سال بھر سے ہمارے ساتھ ہے اُسے اپنے گھر جانے کیلئے کہو …!‘‘
یہ سُن کر لڑکی تعجب سے بولی : ’’میں سمجھ رہی تھی کہ وہ تمہاری ماں ہے …!!‘‘
مظہر قادری ۔ حیدرآباد
………………………
یہ بھی تو …!!
٭ پولیس والے نے چور کو پکڑ کر کہا ، چوری کرتے ہوئے شرم نہیں آتی ، چل پولیس اسٹیشن …؟
چور نے آہستہ سے کہا : سر آپ یہ بھی کہہ سکتے تھے نا ! جو پیاکٹ میں ہے رقم تیری آدھی ، میری آدھی …!!
سالم جابری ۔ آرمور
………………………
ردِّعمل …!!
٭ ایک شوہر نے WhatsApp پر اپنی بیوی سے پوچھا : ’’اگر تم مجھے پارک میں کسی اور عورت کے ساتھ دیکھو گے تو تمہارا ردِّعمل کیا ہوگا …؟‘‘
بیوی کا فوری جواب آیا : ’’کچھ نہیں ! میں بس ایک آنکھ بند کرلوں گی اور دوسری کو کھلی رکھوں گی …!!‘‘
کچھ دیر بعد اُس شخص کی بیوی نے اُسے بندوق چلاتے ہوئے تصویر WhatsApp پر بھیج دی جس میں ایک آنکھ بند تھی اور دوسری کھلی…!!
سید شمس الدین مغربی ۔ ریڈہلز
………………………
یہ کونسا مشکل کام ہے …!
٭ ایک ماہر نشانہ باز کے پاس ایک اخباری نمائندہ انٹرویو کرنے کیلئے گیا ۔ کمرے میں بہت سی آنکھیں بنی ہوئی تھیں اور ہر آنکھ پر صحیح نشانہ لگا تھا۔ اخباری نمائندے نے نشانوں سے متاثر ہوتے ہوئے پوچھا : ’’ آخر آپ ایسا اچھا نشانہ کس طرح لگالیتے ہیں ؟‘‘
’’یہ کونسا مشکل کام ہے ، پہلے ہم نشانہ لگاتے ہیں اور پھر اس نشانے پر آنکھ بنالیتے ہیں ‘‘
نظیر سہروردی ۔ راجیونگر ،حیدرآباد
………………………