شیرخوار کی موت ‘ ہاسپٹل کے خلاف مقدمہ

حیدرآباد ۔ /29 ڈسمبر (سیاست نیوز) نارائن گوڑہ پولیس نے خانگی ہاسپٹل کے انتظامیہ کے خلاف لاپرواہی کا ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 9 ماہ کا شیرخوار کے منیش جو تلگوروزنامہ سے وابستہ فوٹو گرافر کا بیٹا تھا کو دست وقئے ہونے کے باعث اسے نارائن گوڑہ میں واقع آدتیہ ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جہاں پر ڈاکٹروں نے مبینہ طور پر علاج شروع کرنے سے قبل 40 ہزار روپئے کا مطالبہ کیا اور رقم کی عدم ادائیگی پر علاج سے انکار کردیا۔ ذرائع نے بتایا کہ شیرخوار کے باپ نے کچھ رقم فوری طور پر اکٹھا کرلی اور اسے دواخانہ میں جمع کرانے کیلئے گئے لیکن شیراخوار فوت ہوگیا ۔ شیرخوار کے باپ اور دیگر رشتہ داروں نے دواخانہ کے انتظامیہ پر لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے نارائن گوڑہ پولیس سے اس سلسلے میں ایک شکایت درج کروائی ۔ سب انسپکٹر مسٹر جگناتھ نے بتایا کہ دواخانہ کے خلاف تعزیرات ہند کے دفعہ 304(A) کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔