شیرخوار بچے کیلئے عمدہ غذائیں

اشیاء : چاول آدھی چھٹانک ‘ دال چھٹانک ‘ تیل چائے کا ڈیڑھ چمچہ‘ نمک حسب ذائقہ ۔
ترکیب : دال صاف کر کے دھولیں پھر دال ‘ چاول ‘ نمک کے پانی میں ابالیں ‘ اب کھچڑی میں تیل ملائیں اور گلنے تک پکائیں۔ زیادہ چھوٹے بچوں کولئی سی بنا کر کھلائیں ۔
چاول کی کھیر ،اشیاء : چاول آدھی چھٹانک ‘ دودھ آدھا پاؤ ‘ چینی چائے کا ڈیڑھ چمچہ۔
ترکیب : چاول صاف کر کے دھولیں۔ مناسب مقدار پانی کی ملاکر چاول ابالیں اور گھوٹیں ۔ گھوٹنے کے بعد دودھ اور چینی ملائیں اور اس کو کریم کی طرح مکس کرلیں ۔
دلیہ :اشیاء : دودھ آدھا پاؤ ‘ چینی چائے کا ڈیڑھ چمچہ ‘ نمک حسب ذائقہ ‘ تیل چائے کا ڈیڑھ چمچہ ‘ پانی تین چھٹانک ۔
ترکیب : دلیہ کو گھی میں بھونیں حتی کہ وہ سرخ ہوجائے ۔ نمک اور ابلاہوا تین چھٹانک پانی دلیہ میں ملا کر 20 منٹ تک پکائیں ۔ چولہے سے اتار کر اس میں دودھ اور چین ملا کر بچے کو کھلائیں ۔