شیخ الاسلام انواراللہ فاروقی ؒکا عصر حاضر کی اصلاح میں حصہ

سائنس کالج کا دو روزہ بین الاقوامی سمینار
حیدرآباد۔/28فبروری، ( پریس نوٹ ) شعبہ عربی یونیورسٹی کالج آف سائنس سیف آباد کے زیر اہتمام سرزمین دکن کے معروف عالم دین بانی جامعہ نظامیہ و دائرۃالمعارف کی علمی خدمات کے پیش نظر دو روزہ بین الاقوامی سمینار بعنوان ’ شیخ الاسلام محمد انوار اللہ فاروقی کا عصر حاضر کی اصلاح میں حصہ ‘ کا 5تا6 مارچ کو مقرر ہے۔ سمینار میں عرب اسکالرز کے علاوہ ملک کی مختلف جامعات کے نامور اسکالرز اپنے تحقیقی مقالے پیش کریں گے۔ پروگرام کے مطابق افتتاحی تقریب 5مارچ کو 10:30 بجے دن فیاپسی آڈیٹوریم ریڈ ہلز پر منعقد ہوگی۔ جناب اے کے خاں ڈائرکٹر اینٹی کرپشن بیورو مہمان خصوصی سمینار کا افتتاح کریں گے۔ مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ افتتاحی خطبہ اور پروفیسر عبدالرحمن مومن کلیدی خطبہ پیش کریں گے۔ مولانا محمد خواجہ شریف شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ ، جناب سید وقار الدین قادری چیف ایڈیٹر ’ رہنمائے دکن‘، علامہ شیخ حمد احمد السنان، علامہ سامی احمد السنان ( کویت )، مولانا خوشتر نورانی ایڈیٹر جام نور اور جناب محمد عبدالقادر فیصل سابق رکن عاملہ عثمانیہ یونیورسٹی مہمانان اعزازی ہوں گے۔ پروفیسر بی لکشمیا پرنسپل سائنس کالج صدارت کریں گے۔ ڈاکٹر راگھویندر شرما خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے۔ ڈاکٹر سادھنا کلمہ تشکر پیش کریں گی۔ پروگرام کا آغاز حافظ محمد عبدالقدوس کی قرأت کلام پاک سے ہوگا۔ سمینار کے کنوینر ڈاکٹر شجاع الدین عزیز ہوں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر9885217655 پر ربط کریں۔
نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔