شیاملی ضلع میں پنچایت انتخابات کا بائیکاٹ

مطفر نگر۔/30اکٹوبر،( سیاست ڈاٹ کام ) ضلع شیاملی میں نیا گاؤں کے دیہاتیوں نے ایک تاجر کے قتل میں ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کل منعقدہ پنچایت انتخابات کا بائیکاٹ کردیا۔ سرکل آفیسر نشانت شرما نے بتایا کہ ضلع حکام نے دیہاتیوں کو حق رائے دہی سے استفادہ کی ترغیب دی لیکن انہوں نے انکار کردیا۔ ضلع پنچایت انتخابات میں980 ووٹروں میں سے صرف930 نے ووٹ ڈالا۔دیہاتیوں کا یہ مطالبہ ہے کہ 25اکٹوبر کو پیش آئے ایک تاجر اوپیندرا سنگھ کے قتل میں ملوث ملزمین کو گرفتار کیا جائے۔ پنچایت انتخابات کا آخری مرحلہ کل اختتام پذیرہوا نتائج کا اعلان نومبر میں کیا جائے گا۔ مجالس مقامی کے انتخابی نتائج مجوزہ اسمبلی چناؤ کیلئے پیش خیمہ ثابت ہوسکتے ہیں اورسماجوادی پارٹی حکومت کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔