شہزادہ محمد اور مائیک پومپیو کا علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

ریاض ۔19 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کے ساتھ ٹیلی فون پر علاقائی صورتحال بشمول سکیورٹی اور استحکام کو مضبوط بنانے سے متعلق کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس امر کا اعلان اتوار کے روز سعودی وزارت اطلاعات نے ایک ٹویٹ پیغام میں کیا ہے۔یہ اعلان سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے خلیجی اور عرب ملکوں کے سربراہوں کو مکہ میں ایک ہنگامی اجلاس میں شرکت کی دعوت کے چند گھنٹوں بعد سامنے آیا جس میں خادم الحرمین الشریفین نے خلیجی اور عرب قیادت کو مملکت اور متحدہ عرب امارات میں ہونے والے حالیہ حملوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔متحدہ عرب امارات کے خصوصی اقتصادی علاقے میں 12 مئی کو ایک پراسرار حملے میں سعودی عرب کے دو تیل ٹینکروں اور دو دیگر بحری جہاز وںکو نشانہ بنایا گیا تھا ۔